اتوار, ستمبر 29, 2024
اشتہار

جے آئی ٹی نے الیکشن کمیشن سے وزیر اعظم کے گوشوارے طلب کرلیے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاناما کیس کی تحقیقات کے لیے بنائی جانے والی جے آئی ٹی نے الیکشن کمیشن سے وزیر اعظم اور ان کے داماد کیپٹن صفدر کے گوشوارے طلب کر لیے۔ الیکشن کمیشن نے جے آئی ٹی کے خط کا جواب تیار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پر بنائی جانے والی جے آئی ٹی نے 3 دن کی سوچ و بچار کے بعد آج عملی قدم اٹھا لیا۔

جے آئی ٹی نے الیکشن کمیشن سے وزیر اعظم اور ان کے داماد کیپٹن صفدر کے گوشوارے طلب کرلیے۔ الیکشن کمیشن نے بھی جے آئی ٹی کے خط کا جواب تیار کر لیا۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے 1985 سے لے کر اب تک کی تمام تفصیلات طلب کی ہیں اور اس کے لیے الیکشن کمیشن کو 3 دن کا وقت دیا ہے۔

مزید پڑھیں: جے آئی ٹی کی پہلی پیشی میں نواز شریف نا اہل ہوسکتے ہیں

الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی نے نواز شریف کے اثاثوں کی تفصیلات و دیگر ضروری قواعد طلب کیے ہیں۔ کیپٹن صفدر کے اثاثوں کی بھی تفصیلات طلب کرلی۔ گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے سنہ 2002 سے پہلے کی تفصیلات فراہم کرنے سے معذوری ظاہر کردی۔ کمیشن 2002 سے اب تک کی تفصیلات فراہم کر سکتا ہے۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی کو بھی یہی جواب دیا جارہا ہے۔ سنہ 2002 سے قبل اثاثوں کی تفصیلات کا قانون ہی نہیں تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں