لاہور : جناح ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑپھوڑ کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی، جے آئی ٹی نے اپنا کام شروع کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جناح ہاؤس لاہورمیں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کیس کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن عقیلہ نیاز نقوی کو جے آئی ٹی کا کنونیر مقرر کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہنا ہے کہ پولیس کے چار دیگر افسران کو بھی جے آئی ٹی کا ممبر مقرر کیا گیا ہے، جے آئی ٹی نے آج سے ہی اپنا کام شروع کردیا ہے۔
جے آئی ٹی کے ممبران میں ڈی ایس پی معصوم علی، انسپکٹر محمد ارحم، سب انسپکٹر جاوید اور سب انسپکٹر شہباز اختر شامل ہیں۔
یاد رہے 9 مئی کے دن جناح ہاؤس لاہور پر شرپسندوں نے حملہ کر کے اسے نذر آتش کر کے اجاڑ دیا تھا، جس کے بعد حملہ کرنے والوں کی شناخت کا سلسلہ جاری ہے۔
دو روز قبل انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جناح ہاؤس کی توڑ پھوڑ کیس میں ملوث 16 شرپسندوں کو ملٹری ایکٹ کے تحت کمانڈنگ آفیسر کی تحویل میں دے دیا تھا۔
کمانڈنگ آفیسر نے ملٹری ایکٹ کے تحت 16 شرپسندوں کی تحویل کی درخواست کی تھی، جس کے بعد انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کمانڈنگ افسر کی درخواست پر فوری جواب دیتے ہوئے جناح ہاؤس کی توڑ پھوڑ میں ملوث شرپسندوں کو تحویل میں دیا۔
سابق رکن صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) میاں اکرم عثمان سمیت 16 ملزمان کو مزید کارروائی کے لیے کمانڈنگ آفیسر کے حوالے کیا گیا تھا۔
فیصلے میں کہا گیا تھا کہ ملزمان کے خلاف آرمی ایکٹ 1952 کے تحت ٹرائل ہوسکتا ہے، پراسکیوشن نے کمانڈر کی درخواست پر اعتراض نہیں کیا،