بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

9 مئی واقعات پر جے آئی ٹی کی تفتیش، چیئرمین پی ٹی آئی نے کیا جوابات دیے؟

اشتہار

حیرت انگیز

9 مئی کو ہونے والے جلاؤ گھیراؤ واقعات سے منسلک دہشتگردی کے 6 مقدمات سے متعلق جے آئی ٹی نے گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اٹک جیل میں قید سابق وزیراعظم وچیئرمین پی ٹی آئی سے جے ٹی آئی نے 9 مئی واقعات سے منسلک دہشتگردی کے 6 مقدمات کی تفتیش کی اور ان سے کئی سوالات کیے۔

ذرائع نے اس تفتیش کے حوالے سے بتایا کہ جے آئی ٹی اراکین نے چیئرمین پی ٹی آئی سے سوال کیا کہ 9 مئی واقعات سے متعلق آپ کے اشتعال دلانے کے شواہد موجود ہیں جس پر چیئرمین پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ میں گرفتار تھا اور کسی کو فون کر کے اشتعال نہیں دلایا۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے کہا کہ ایسی ویڈیوز اور کلپس ہیں جن میں مظاہرین آپ کا نام لیتے نظرآتے ہیں، جس پر سابق وزیر اعظم نے کہا کہ جلاؤ گھیراؤ میں میری پارٹی کے کارکن نہیں بلکہ کوئی اور افراد تھے۔

جے آئی ٹی نے پوچھا کہ آپ کے اسلم اقبال، حماد اظہر اور مراد سعید سے بھی رابطوں کے شواہد ہیں جس پر چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ رابطے کرنا کون سا جرم ہے، آپ کو جو بات کرنی ہے میرے وکیل سے کریں۔

چیئرمین پی ٹی آئی اس جواب پر جے آئی ٹی نے کہا کہ ہم یہاں آپ سے تفتیش کرنے آئے ہیں وکیل کو عدالت میں بلائیے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں