اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

جے آئی ٹی کی جلد نمبر4 شریف خاندان کے لیے خطرناک

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے پاناما کیس کی آج ہونے والی سماعت میں کہا کہ جےآئی ٹی رپورٹ کی جلد 4 بھی خطرناک ہے۔

آخر جلد چار میں ایسا ہے کیا جو شریف خاندان کے لیےخطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس جلد میں لندن فلیٹس کا تفصیلی جائزہ ہے، وہ غیرملکی تصدیق شدہ دستاویزات ہیں جن سے مریم نواز نیسکول اور نیلسن کی مالک ثابت ہوجاتی ہیں۔

جلد نمبر چار میں مریم نواز کے ٹیکس ریٹرنز کی بھی تفصیلات ہیں جن میں لندن فلیٹس کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔ جلد چارمیں بتایا گیا ہے کہ شریف خاندان کے پاس قطر سے بھجوائے گئے پیسوں کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔

اس میں یہ بھی ثابت کیا گیا ہے کہ قطر کےالثانی خاندان کا لندن فلیٹس سے کوئی تعلق نہیں تھا، اس جلد میں موجود دستاویز سے بتایا گیا کہ لندن فلیٹس کے مالک نوازشریف ہیں۔

جلد چارمیں دستاویزات میں ردو بدل کے ثبوت بھی موجود ہیں، جلد چار میں برٹش ورجن آئی لینڈ کا موقف اور برطانیہ اور سوئٹزرلینڈ سے تصدیق شدہ دستاویزات بھی موجود ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں