پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

جے آئی رپورٹس پر سزا اور جزا نہیں ہو سکتی، قمرزمان کائرہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان قائرہ نے کہا ہے کہ جے آئی ٹیز کسی خفیہ معاملے پر نہیں بنائی جاتی، جن لوگوں کے نام جی آئی ٹیز میں شامل ہیں ان کے نام بلکل سامنے آنے چاہئیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان قائرہ نے جے آئی ٹی سے متعلق کہا کہ تکنیکی طور پر جے آئی ٹی رپورٹ کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی لیکن میں ذمہ لیتا ہوں کے معاملے پر سندھ حکومت کا موقف لیکر آگاہ کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ جے آئی رپورٹس پر سزا اور جزا نہیں ہو سکتی، اگر جے آئی ٹی رپورٹ سے عدالت متفق ہو تو سزا اور جزا ہوتی ہے لیکن جن لوگوں کے نام رپورٹ میں شامل ہیں ان کے نام بلکل سامنے آنے چاہئیں۔

- Advertisement -

قمر زمان قائرہ نے کہا کہ میں جے آئی ٹی رپورٹ کے اجرا پر سندھ حکومت سے بات کروں گا، ہم تو سوشل میڈیا پر چلنے والی بات پر قسمیں اٹھانا شروع کر دیتے ہیں۔

رہنما پی پی پی کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹیز کسی خفیہ معاملے پر نہیں بنائی جاتیں، البتہ جے آئی ٹیز رپورٹس میں کسی کو گناہ گار قرار دینے کا حتمی اختیار نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں اگر کوئی رپورٹ پبلک نہیں ہوئی تو وہ غلط تھا، جے آئی ٹیز نے جو حقائق سامنے رکھے ہیں انہیں پبلک کیا جانا چاہئے کیونکہ وہ عوام کا حق ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں