ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

عمران خان سے تفتیش کیلئے جے آئی ٹی کل 2 بجے زمان پارک پہنچے گی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے تفتیش کیلئے جے آئی ٹی کل 2 بجے زمان پارک پہنچے گی اور لاہور کے 3تھانوں کے 10 مقدمات پر تفتیش کرے گی‌۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت اور لاہور پولیس نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کوشامل تفتیش کرنے کیلئے ٹیم تیار کرلی۔

ٹیم عمران خان سےتفتیش کرے گی، اس حوالے سے جے آئی ٹی کے سربراہ عمران کشور نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو خط لکھا اور بتایا کہ جے آئی ٹی کل زمان پارک آکرآپ کابیان رکارڈ کرے گی۔

- Advertisement -

سربراہ جے آئی ٹی عمران کشور نے کہا کہ عمران خان سےتفتیش کیلئےجے آئی ٹی کل 2بجے زمان پارک پہنچےگی، عمران خان زمان پارک موجود نہیں ہیں اس وجہ سے ٹیم آج نہیں گئی۔

جے آئی ٹی عمران خان سے لاہور کے 3تھانوں کے10 مقدمات پرتفتیش کرے گی جبکہ عمران خان کیخلاف ریس کورس میں 8، سول لائن ، تھانہ شادمان میں ایک ایک مقدمہ درج ہے ۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں