تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

عزیر بلوچ، سانحہ بلدیہ اور نثار مورائی کی جے آئی ٹیز پبلک کر دی گئیں

کراچی: سندھ حکومت نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ، سانحہ بلدیہ فیکٹری اور نثار مورائی کی جوائنٹ انویسٹی گیشن رپورٹس پبلک کر دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تینوں جے آئی ٹی رپورٹس محکمہ داخلہ سندھ کی ویب سائٹ پر موجود ہیں، جےآئی ٹی رپورٹس اپ لوڈ ہوتےہی محکمہ داخلہ سندھ کی ویب سائٹ کا سرور ڈاؤن ہوگیا۔

لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کی جےآئی ٹی رپورٹ 36صفحات پر مشتمل ہےجس میں اہخانہ، حبیب جان، حبیب حسن، سیف علی، نور محمدسمیت درجنوں دوستوں کے نام شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق عزیر بلوچ نے 198افرادکو قتل کرنےکا اعتراف کیا ہے، عزیر بلوچ نے لسانی اور گینگ وار تنازع میں تمام افراد کو قتل کیا جب کہ عزیربلوچ نےاثر و رسوخ کی بنیادپر 7ایس ایچ اوز تعینات کرائے، عزیر بلوچ نے اقبال بھٹی کو ٹی پی او لیاری تعینات کرایا اور 2019 میں محمدرئیسی کو ایڈمنسٹر لیاری لگوایا، ملزم متعددپولیس اوررینجرزاہلکاروں کےقتل میں ملوث ہے۔

جےآئی ٹی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملزم کےبیرون ملک فرار کے باوجود ماہانہ لاکھوں بھتہ دبئی بھیجاجاتارہا، 2008سے2013کے دوران مختلف ہتھیار خریدنے،پاکستان اور دبئی میں غیرقانونی اثاثوں کا انکشاف بھی کیا ہے۔

عزیربلوچ کی جےآئی ٹی میں اس کے16رکنی اسٹاف کا ذکر بھی کیا گیا ہے جو گینگ وار میں بلاواسطہ اور براہ راست ملوث تھا، عزیربلوچ کو2006میں ٹھٹھہ کےعلاقےچوہڑجمالی سےگرفتار کیا گیا، عزیربلوچ کو7کیسزمیں چالان کیاگیا اور 10ماہ جیل سے رہا ہوگیا۔

عزیربلوچ نے 10سےزائد کارندوں کو ایران ودیگرممالک بھجوانے،گینگسٹرز کو مدد دینے والےافسران کی تقرریاں کرانےکا اعتراف اور آپریشن میں اپنے استاد تاجو کو دبئی پھر افریقہ منتقل کرانے کا اعتراف کیا۔

عزیربلوچ نے اسلحہ لالہ توکل اور سلیم پٹھان سےخرید کر ساتھیوں کو دینے اور ایران سےپیدائشی سرٹیفکیٹ، شناختی کارڈ اور پاسپورٹ لینےکا اعتراف بھی کیا، ایران سےبوگس شناختی دستاویزات بنوانےمیں خاتون عائشہ نےساتھ دیا.

عزیربلوچ نے2009کےبعداسلحہ اپنےساتھیوں کودینےکااعتراف کیا، عزیربلوچ کی ہدایت پرگینگ کارندےمال بردار ٹرک لوٹتےتھے اور مال بردارٹرک فروخت کرنےکےبعد15لاکھ کاحصہ دیاجاتاتھا۔

جےآئی ٹی کی رپورٹ میں عزیربلوچ پر آرمی ایکٹ کے تحت جاسوسی کامقدمہ چلانے سمیت دیگر سفارشات کی گئی ہیں، عزیربلوچ نے غیرملکیوں کےلئے جاسوسی کی، آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کی اس لیے نشاندہی پر برآمداسلحہ اور بارودی مواد پر نیامقدمہ درج کیاجائے۔

Comments

- Advertisement -