جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

’بائیڈن فوری استعفیٰ دے کر کاملا ہیرس کو امریکا کی پہلی خاتون صدر بننے دیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا میں 247 سالہ تاریخ میں آج تک کوئی خاتون صدر نہیں بن سکی ایسے میں کاملا کو پہلی خاتون صدر بنانے کا مشورہ سامنے آیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بائیڈن انتظامیہ کے سابق معاون نے کہا ہے کہ ٹرمپ کے حلف اٹھانے سے قبل جو بائیڈن مستعفی ہوکر کاملا ہیرس کو امریکا کی پہلی خاتون صدر بننے کا موقع دیں۔

امریکی حکومت کے سابق کمیونیکیشن ڈائریکٹر جمال سیمنر نے ایک ٹاک شو کے دوران یہ تجویز دی اور کہا کہ جوبائیڈن اس اقدام سے ٹرمپ کے لیے مشکلات پیدا کر سکتے ہیں کیونکہ ایک خاتون صدر کے آنے سے ٹرمپ کو اپنے سابق بیانیے کو دوبارہ سے ترتیب دینا پڑے گا۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے لیے ایک ایسی خاتون کا سامنا کرنا مشکل ہوگا جنھیں انھوں نے الیکشن میں شکست دی اور پہلی خاتون صدر منتخب ہونے سے روکا اور مذاق اُڑایا تھا۔

سابق معاون نے یہ بھی کہا کہ بائیڈن ایک غیر معمولی صدر رہے ہیں اور اپنے بہت سے وعدوں کو پورا کیا ہے لیکن ایک وعدہ باقی ہے جسے وہ ایک عبوری صدر ہونے کے ناطے پورا کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ہونے والے صدارتی الیکشن میں ڈونلڈ ٹرمپ نے حریف کاملا ہیرس کو ہرا کر بھاری اکثریت سے دوبارہ صدارتی انتخاب جیتا ہے۔

ٹرمپ کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ وہ دو بار حریف خاتون صدارتی امیدوار کو ہرا کر صدر بننے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ 2016 میں انہوں نے ہلیری کلنٹن کو غیر متوقع شکست دی تھی جب کہ 2024 میں انہوں نے کاملا ہیرس کو مات دی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں