کمپنی میں منیجر کی ملازمت کے لیے اپلائی کرنے والے نوجوان کو جاب دینے کے بجائے ای میل پر اسے موٹیویشنل تقریر بھیج دی گئی۔
بھارت میں ایک نوجوان نے اپنی جاب ریجیکشن کے بعد کی جانے والی ای میل شیئر کی ہے جس میں حیران کن طور پر نوجوان کو رد کرنے کے بعد اسے زبردست قسم کا بھاشن دیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ پہلی بار بل گیٹس، لیڈی گاگا اور باسکٹ بال لیجنڈ مائیکل جارڈن کو بھی رد کیا گیا تھا۔
امیدوار نے کسٹمر سکسیس منیجر کی پوزیشن کے لیے جاب کی درخواست دی تھی، تاہم نوجوان کو ملازمت نہ دینے کی عجیب و غریب وجہ بتائی گئی۔
کمپنی کی طرف سے ریجیکشن ای میل میں کہا کہ مائیکل جارڈن کو ان کی اسکول کی باسکٹ بال ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا، لیڈی گاگا کو پہلے ریکارڈ لیبل سے نکال دیا گیا تھا جبکہ بل گیٹس کی پہلی کمپنی بھی ناکامی سے دوچا ر ہوئی تھی۔
اس ای میل کا یہ مقصد تھا کہ نوجوان کی حوصلہ افزائی کی جائے اور اس کی دل آزاری نہ ہو جبکہ وہ دیگر جگہوں پر ملازمت کے لیے اپلائی کرتا رہے، تاہم اس کے لیے عجیب طریقہ اختیار کیا گیا۔
نوجوان کمپنی کی اس حرکت سے کافی ناراض ہوا اور اس ای میل کو سوشل میڈیا پلیٹ فار ریڈی ایٹ پر شیئر کرتے ہوئے کہا مجھے اب سمجھ آیا کہ میری کامیابی لنکڈ ان کی جاب پوسٹنگز پڑھنے پر منحصر ہے۔
ایسے ایچ آر کی تعریف تو بنتی ہے جنھوں نے اتنی حوصلہ افزا تقریر ای میل کی ہے، جب میں نے یہ ای میل کھول کر پڑھی تو یہ مجھے بہت مضحکہ خیز لگی۔