منگل, اکتوبر 8, 2024
اشتہار

خاتون موصول ہونے والے لفافے میں 48 برس قبل کی ایک چیز دیکھ کر ششدر رہ گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

برطانیہ میں ایک 70 سالہ خاتون اُس وقت شدید حیران رہ گئیں جب انھیں ایک لفافہ موصول ہوا، اور اس میں سے 48 برس قبل ان کی بھیجی گئی نوکری کی درخواست نکل آئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں ایک خاتون 70 سالہ ٹِزی ہڈسن کی عمر جب تقریباً 22 سال تھی، تب انھوں نے نوکری کے لیے ایک جگہ درخواست بھیجی، اس کا انتظار کرتے کرتے 48 برس بیت گئے، تب اچانک انھیں یہ درخواست واپس موصول ہو گئی۔

خاتون کا تعلق برطانوی کاؤنٹی لنکن شائر سے ہے، انھوں نے جنوری 1976 میں موٹر سائیکل اسٹنٹ رائڈر کی نوکری کے لیے درخواست بھیجی تھی، جو کبھی اپنی منزل تک پہنچ ہی نہیں سکی تھی۔

- Advertisement -

ڈاک خانے کی جانب سے بتایا گیا کہ یہ درخواست پوسٹ آفس کی ایک دراز میں رہ جانے کی وجہ سے مطلوبہ پتے تک نہ پہنچ سکی، تاہم دل چسپ بات یہ ہے کہ وہ جس خطرناک کیریئر کو اپنانا چاہ رہی تھیں، اس میں انھوں نے اپنا نام بنا کر ہی دم لیا، اور انھیں ایک ایسی نوکری ملی جس کی بدولت انھوں نے پوری دنیا گھوم لی۔

ٹِزی ہڈسن نے درخواست کی واپسی پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’’مجھے ہمیشہ تشویش ہوتی تھی کہ وہاں سے جواب کیوں نہیں آیا، اب معلوم ہو گیا کہ جواب کیوں نہیں آیا تھا۔‘‘

اس خط کے اوپر ہاتھ سے ایک عبارت درج تھی ’’اسٹینز پوسٹ آفس کی جانب سے تاخیر کا شکار ڈلیوری، دراز میں پیچھے کی طرف پائی گئی، صرف 50 برس کے قرب تاخیر سے۔‘‘

لِزی نے کہا ’’مجھے یاد ہے جب میں لندن میں اپنے فلیٹ میں بیٹھی یہ درخواسٹ ٹائپ کر رہی تھی، میں نے جان بوجھ کر اپنی جنس ظاہر نہیں کی تھی کیوں کہ مجھے اُس وقت امتیازی سلوک کا ڈر تھا۔‘‘

اس معاملے میں حیرت انگیز بات یہ بھی ہے خاتون نے اس دوران تقریباً 50 بار رہائش اور کئی بار ملک بھی تبدیل کیا، لیکن انھیں ڈھونڈ کر خط واپس پہنچایا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں