جمعہ, جون 28, 2024
اشتہار

خودکشی کے سالوں بعد نوجوان کو نوکری کی پیشکش

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست تلنگانہ میں چار سال قبل خودکشی کر کے اپنی جان گنوانے والے نوجوان کو نوکری کی پیشکش ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جیون کمار نامی نوجوان آئی ٹی آئی مکمل کرنے کے بعد نوکری نہ ملنے سے کافی پریشان تھا اور اس نے دلبرداشتہ ہو کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا تھا۔

حیران کُن طور پر جیون کمار کی موت کے سالوں بعد اب اس کے گھر ملازمت کا لیٹر موصول ہوا تاہم اہل خانہ نے اسے واپس بھیج دیا۔

- Advertisement -

2018 میں این پی ڈی سی ایل میں جونہیر لائن مین کیلیے اسامیاں خالی ہوئی تھیں جس کیلیے امیدواروں نے تحریری امتحان بھی دیا تھا لیکن کافی عرصے تک اس نتیجہ نہیں بتایا گیا۔

امیدواروں میں جیون کمار بھی شامل تھا لیکن اچانک اسامیوں پر بھرتیاں روک دی گئیں اور وہ آفر لیٹر کی آس لگائے بیٹھا رہا۔ طویل انتظار کے بعد جیون کمار دلبرداشتہ ہوگیا اور اس نے موت کو گلے لگا لیا۔

جیون کمار کی والدہ پہلے ہی مر چکی تھیں جبکہ اس کی دو بہنیں ذہنی معذور ہیں اور ایک نے آئی ٹی آئی کر رکھا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں