تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

خطاب کے دوران جوبائیڈن کی زبان پھسل گئی

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن غلطی سے مسٹیک کر گئے۔ پہلے اسٹیٹ آف یونین خطاب کے دوران جو بائیڈن کی زبان پھسل گئی۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے خطاب کے دوران یوکرین پر روسی جارحیت کے خلاف زور دیتے ہوئے ”یوکرینی“ کی بجائے ”ایرانی“ عوام کہہ دیا۔

جو بائیڈن نے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن یرکرین کے دارالحکومت کیف کو ٹینکوں سے گھیر سکتے ہیں لیکن وہ کبھی بھی ”ایرانی“ عوام کے دلوں اور روحوں کو نہیں جیت سکتے۔

امریکی صدر کی غلطی جنگل میں آگ کی طرح پھیلی گئی۔ سوشل میڈیا پر لفظ ”ایرانی“ کے ساتھ ٹرینڈ کر رہے ہیں۔

اس سے قبل بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کی زبان سے ادا ہونے والے الفاظ سوشل میڈیا پر مذاق بن کر رہ گئے تھے۔

نریندر مودی برہما کماری تنظیم کے زیرِ اہتمام پروگرام ”آزادی کے امرت مہوتسو گولڈن انڈیا“ پروگرام سے خطاب کر رہے تھے کہ اس دوران انہوں نے حکومت کی ”بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ“ مہم کا تذکرہ کیا تو اس دوران ان کی زبان پھسل گئی اور انہوں نے بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ کے بجائے ”بیٹی پٹاؤ“ کہہ ڈالا۔

https://youtu.be/xZaGSrjKKbI

مودی کے زبان پھسلنے کی دیر تھی کہ گویا ٹوئٹر صارفین کو تفریح کا نیا سامان مل گیا اس کے بعد ٹوئٹرز نریندر مودی سے متعلق میمز سے بھر گیا تھا۔

کانگریس نے مودی کی زبان پھسلنے کے معاملے پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ جو دماغ میں چل رہا تھا وہ زبان پر آگیا۔

Comments

- Advertisement -