امریکی صدر جوبائیڈن نے صدارتی الیکشن کی دوڑ سے دستبردار ہونے سے ایک بار پھر انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدارتی انتخاب کیلئے میں سب سے اہل امیدوار ہوں۔
امریکی صدر کا اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ٹرمپ کو پہلے بھی ہرایا تھا اب بھی ہراؤں گا، صدارتی الیکشن کی دوڑ میں اپنی میراث کے لیے نہیں ہوں۔
بائیڈن نے کہا کہ دوبارہ منتخب ہوا تو حالات بہت بہتر ہوجائیں گے، وہ کام مکمل کرنے کیلئے صدارتی الیکشن کی دوڑمیں ہوں جوشروع کیا تھا۔
اُنہوں نے کہا کہ صحت مند ہوں، صبح 7 بجے اٹھتا ہوں اور آدھی رات تک مصروف رہتا ہوں، الیکشن جیتنا ضروری ہے، ہم ہار کسی صورت برداشت نہیں کرسکتے۔
بائیڈن کا کہنا تھا کہ جسمانی اور ذہنی طور پر فٹ ہوں، میرے معالج روزانہ معائنہ کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کا جیتنا دنیا کیلئے تباہی ہوگا۔
امریکی صدر نے کہا کہ ٹرمپ کی کوئی خارجہ پالیسی نہیں، یورپ اس کے بیانات سے پریشان ہے، خارجہ پالیسی کبھی بھی ٹرمپ کامضبوط نقطہ نہیں رہا، ٹرمپ آمرانہ لوگوں سے وابستگی رکھتے ہیں۔
جوبائیڈن اور ان کی انتظامیہ اسرائیلی جنگی جرائم میں برابر کے شریک ہیں، اردوان
اُن کا مزید کہنا تھا کہ اتحادی ممالک کے رہنما مجھے کہتے ہیں آپ کو ہر صورت جیتنا ہے، میں سب سے بات کرنے کو تیار ہوں حتیٰ کہ روسی صدر پیوٹن سے بھی بات کروں گا۔