تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

امریکی صدر نے تاریخی بل پر دستخط کردئیے

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے ایشیائی نژاد امریکیوں پر تشدد کیخلاف بل پر دستخط کردئیے، بل کو کووڈ 19 ہیٹ کرائمز ایکٹ کانام دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بل پر دستخط کے موقع پر وائٹ ہاؤس میں نینسی پلوسی سمیت متعدد اراکین کانگریس موجود تھے، بل ایوان نمائندگان سے 62 کےمقابلے میں 364 ووٹوں سےمنظور ہوا تھا جبکہ سینیٹ میں منظوری کا تناسب 94کےمقابلے میں ایک رہا۔

اس موقع پر امریکی صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ ایشیائی امریکیوں سے بد سلوکی غیر امریکی رویہ ہے، بل کےتحت ایشیائی امریکیوں کیخلاف بدسلوکی کاسدباب کیاجائےگا اور قانون نافذ کرنےوالے اداروں کو اس حوالے سےخصوصی فنڈز جاری کیےجائیں گے کیونکہ ہم نفرت اور تعصب کو روکنےکیلئے پرعزم ہیں، امریکا میں نفرت کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جوبائیڈن نے ٹرمپ کے ایک اور فیصلے کو منسوخ کردیا

امریکی نائب صدر کاملا ہیرس نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تاریخی بل منظور کرنے پر اراکین کانگریس کا شکریہ ادا کرتی ہوں،ہماری قوم نے نفرتوں سے نمٹنے کیلئے آج عملی اقدامات کئے۔

Comments

- Advertisement -