ہیملٹن: انگلش کھلاڑی جو ڈینلے نے کرکٹ کی تاریخ کا آسان ترین کیچ ڈراپ کردیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان ہیملٹن میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے کھلاڑی جو ڈینلے نے آسان ترین کیچ چھوڑ دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے شارٹ کھیلا جو سیدھا جو ڈینلے کے ہاتھ میں گیا لیکن وہ کیچ پکڑنے میں ناکام رہے۔
فاسٹ بولر جوفرا آرچر کیچ پکڑنے سے قبل ہی جشن منانے لگے تھے کہ اچانک ہی ان کی خوشی اس وقت ادھوری رہ گئی جب ڈینلے نے آسان کیچ چھوڑ دیا، انگلش ٹیم کے دیگر کھلاڑی بھی کیچ ڈراپ ہونے پر حیران رہ گئے۔
It had to be England 🤣🤣🤣
Joe Denly with the worst dropped catch you'll ever see #NZvsENG pic.twitter.com/xNDUarT7lN
— FOX SPORTS Australia (@FOXSportsAUS) December 3, 2019
سابق انگلش کھلاڑی مارک بوچر نے کہا کہ ’مجھے لگتا ہے جو ڈینلے سو گئے ہوں گے اور اچانک گیند ان کی جانب آگئی۔‘
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جو ڈینلے کو مداحوں نے آڑے ہاتھوں لیا، ایک صارف نے کہا کہ ’جو ڈینلی کو کیچ ڈراپ کرنے پر حراست میں لیا جانا چاہئے۔‘
ایک اور صارف نے لکھا کہ جو ڈینلے ’اس کیچ کو آنکھوں پر پٹی باندھ کر بھی پکڑا جاسکتا تھا۔‘
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جانے والا دوسرا ٹیسٹ میچ روز ٹیلر اور ولیم سن کی شاندار کارکردگی کی بدولت ڈرا ہوگیا۔