اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

جوہانسبرگ ٹیسٹ : دوسرا روز، پاکستان185رنز پرڈھیر، جنوبی افریقہ کے 5 کھلاڑی آؤٹ

اشتہار

حیرت انگیز

جوہانسبرگ : پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرے جوہانسبرگ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان کی ٹیم 185رنز پر ڈھیر ہوگئی، کھیل پاکستان کے ہاتھوں سے نکلنے لگا، جنوبی افریقہ کی 5 وکٹیں گر گئیں۔

تفصیلات کے مطابق جوہانسبرگ ٹیسٹ میں پاکستانی بلے بازوں نے نہ چلنے کی روایت ایک بار پھر دہرادی، جنوبی افریقہ کی میچ میں گرفت مضبوط ہوگئی, میچ کے دوسرے روز پاکستان کی پوری ٹیم 262کے جواب میں 185رنز بناسکی۔

پہلے روز قومی ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر17رنز بنائے تھے،دوسرے دن بھی پاکستان کے شاہینوں کی بیٹنگ میں نہ چلنے کی بیماری جاری رہی۔

، ٹیسٹ کے دوسرے روز شکست کا خوف حقیقت میں بدل گیا، پاکستان کی  پوری بیٹنگ لائن ڈھیر ہوگئی، پاکستان کی آدھی ٹیم 91 کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئی، آخری پانچ وکٹیں صرف سولہ رنز پر گریں۔

پاکستان نے جنوبی افریقی بولر اولیوئیر کو ہیر و بنادیا، سرفراز احمد، امام الحق اور بابراعظم نے ٹیم کو مکمل تباہی سے بچایا اور اسکور بمشکل ایک سو پچیاسی رنز تک پہنچایا۔

مزید پڑھیں : جوہانسبرگ ٹیسٹ، جنوبی افریقا 262 رنز پر ڈھیر، پاکستان کے 2 وکٹوں پر 17 رنز

پاکستان کی جانب سے سرفراز 50، بابر اعظم 49 اور امام الحق 43 رنز بناکر نمایاں رہے۔ دوسرے روز کے اختتام پر جنوبی افریقہ کو بھی
مشکلات کا سامنا ہے تاہم پروٹیز نے دوسری اننگز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 55رنز بنالئے۔ مجموعی برتری دو سو بارہ رنز ہوگئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں