کراچی: جوہرموڑ کے قریب نجی ٹیکسٹائل کمپنی کی بس کا بریک فیل ہونے سے تیز رفتار بس 15 گاڑیوں سے ٹکرا گئی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق یہ واقعہ کراچی کے علاقے جوہر موڑ کے قریب پیش آیا ہے، جہاں ایک نجی ٹیکسٹائل کمپنی کی بس کا بریک فیل ہونے سے گاڑی 15 سے زائد گاڑیوں سے ٹکرا گئی۔
ذرائع کے مطابق پولیس، ٹریفک پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
- Advertisement -