کراچی: پولیس نے کراچی کےعلاقے محمود آباد میں جوہر ٹاؤن دھماکا میں استعمال ہونے والی گاڑی کے مالک پیٹرپال ڈیوڈ کے گھر پر چھاپہ مارا ، ڈیڑھ ماہ کے دوران ڈیوڈ نے 3مرتبہ لاہور کا دورہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور جوہر ٹاؤن ھماکے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ، پولیس نے کراچی کےعلاقےمحمودآباد میں پیٹرپال ڈیوڈ کے گھر پر چھاپہ مارا ، ابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا کہ ڈیوڈبحرین میں اسکریپ ،ہوٹل کاکاروبارکرتاہے، پیٹرپال ڈیوڈ نے اپنی فیملی کو2010میں بحرین سے پاکستان منتقل کیا تھا۔
ابتدائی تحقیقات میں کہا گیا کہ ملزم ڈیڑھ ماہ پہلے بحرین سے کراچی پہنچا تھا جبکہ ڈیڑھ ماہ کےدوران ڈیوڈنے3مرتبہ لاہورکادورہ کیا، ڈیوڈ 3بار لاہور جانے کے دوران مجموعی طور پر 27 دن لاہور میں مقیم رہا ، لاہور میں قیام کے دوران مختلف افراد سے رابطوں کے شواہد ملے ہیں۔
گذشتہ روز جوہر ٹاؤن دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کے مالک کو حراست میں لے لیا تھا، ڈیوڈ پیٹر پال کو علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے جہازکے اندرسے حراست میں لیا گیا، ڈیوڈ پیٹر دہشت گردی کی کارروائی میں ملوث ہوسکتا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ڈیوڈپیٹرکراچی کارہائشی ہے، تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ جوہر ٹاؤن میں دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 24 افراد زخمی ہوگئے تھے، زخمیوں میں خواتین سمیت دو بچے بھی شامل ہیں۔