اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

جوہرٹاؤن دھماکا، ملزمہ کی درخواستِ ضمانت مسترد

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور ہائیکورٹ نے جوہر ٹاؤن دھماکہ میں گرفتار ملزمہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ ‏

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اسجد جاوید کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ملزمہ عائشہ بی بی کی ‏ضمانت کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔

ملزمہ نے جیل سے رہائی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا درخواست میں دعویٰ کیا گیا کہ ‏ملزمہ کسی دہشت گرد گروہ سے تعلق نہیں ہے اور بے بنیاد الزام میں گرفتار کیا گیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ ملزمہ کی درخواست ضمانت منظور کرکے رہائی کا حکم دیا ‏جائے۔

عدالت نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے درخواستِ ضمانت مسترد کر ‏دی۔

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں