جمعرات, جنوری 23, 2025
اشتہار

’اداکار موت بیچ رہے ہیں‘ جان ابراہم نے ایسا کیوں کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے معروف اداکار جان ابراہم نے پان مصالحہ اشتہارات میں کام کرنے والے اداکاروں پر تنقید کردی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار جان ابراہم بالی ووڈ میں اپنی فٹنس کے حوالے سے جانے جاتے ہیں، اداکار نے حالیہ انٹرویو ورزش اور کھیلوں کی اہمیت کو اجاگر کیا اور ساتھ ہی پان مصالحہ اشتہارات میں کام کرنے والے اداکاروں کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے ساتھ فنکاروں کی بہت عزت کرتے ہیں لیکن وہ واضح کرتے ہیں کہ وہ کبھی موت کو نہیں بیچیں گے کیوں کہ یہ ان کے اصولوں کے خلاف ہے۔

- Advertisement -

جان ابراہم کا کہنا تھا کہ انڈیا میں پان مصالحہ کی سالانہ انڈسٹری 45 ہزار کروڑ سے زیادہ ہے اسی لئے گورنمنٹ اس کو سپورٹ کرتی ہے اور یہ غیرقانونی نہیں ہے۔

یہ پڑھیں: جان ابراہم ’ویدا‘ کے ٹریلر لانچ کے دوران آپے سے باہر ہوگئے، ویڈیو وائرل

یاد رہے کہ بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان، اجے دیوگن اور اکشے کمار پان مصالحہ اشتہارات میں کام کرنے کی وجہ تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

بعدازاں اکشے کمار نے اعلان کیا تھا کہ وہ مستقبل میں صحت کے لیے خطرناک ایسی مصنوعات کو فروغ نہیں دیں گے۔

کام کے محاذ پر جان ابراہم نئی فلم ’ویدا‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں جس میں ان کے ساتھ شرواری واگھ، تمنا بھاٹیہ اور ابھیشک بنرجی شامل ہیں۔

ایکشن سے بھرپور فلم 15 اگست کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں