ہفتہ, ستمبر 28, 2024
اشتہار

جان ابراہم کی نئی فلم ’ویدا‘ کا ٹیزر ریلیز

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے معروف اداکار جان ابراہم کی نئی فلم ’ویدا‘ کا ایکشن سے بھرپور ٹیزر ریلیز کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ’ویدا‘ کی ہدایت کاری کے فرائض نکھل ایڈوانی نے انجام دیے ہیں جبکہ فلم 15 اگست کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

ویدا میں جان ابراہم کے ساتھ شروری واگھ مرکزی کردار نبھا رہی ہیں جبکہ فلم میں ابھیشک بنرجی ودیگر بھی شامل ہیں۔

- Advertisement -

ڈائریکٹر کے مطابق ’ویدا‘ صرف ایک خیالی فلم نہیں بلکہ یہ حقیقی واقعات سے متاثر ہوکر لکھی گئی کہانی ہے جس میں معاشرتی مسائل کو اجاگر کیا گیا ہے۔

ویدا اس عورت کی کہانی ہے جس نے ایک ایسے شخص کی مدد کی جس کے بارے میں اسے یقین تھا کہ وہ نجات دہندہ ہے۔

سوشل میڈیا پر کچھ عرصہ قبل فلم کے دو پوسٹر جاری کیے گئے تھے ایک میں جان ابراہم اور دوسرے میں شروری واگھ موجود ہیں اور ان کے ہاتھ میں اسلحہ موجود ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں