تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

مقتول امریکی مبلغ کے اہل خانہ نے قاتل قبائلیوں کو معاف کردیا

نئی دہلی : بھارتی جزیرے اندامان کے شمال میں آباد وحشیوں نے امریکی سیاحت کی غرض سے آنے والے امریکی شہری کو قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے ساحل سے کئی میل کے فاصلے پر واقع جزیرے  اندامان پر مسیحیت کی تبلیغ کے لیے جانے والا امریکی سیاح جنگلی قبائلیوں کے ہاتھوں قتل ہوگیا، مقتول کے اہل خانہ نے جنگلی قبائل کو معاف کردیا۔

اندامان کے ڈائریکٹر جنرل پولیس نے بتایا کہ امریکی نوجوان جس کی شناخت ’جان ایلن چاؤ‘ کے نام سے ہوئی ہے سیاحتی ویزے پر بھارت آئے تھے لیکن انہوں نے ممنوعہ علاقے میں تبلیغ کی غرض سے جاکر ثابت کردیا کہ وہ سیاحت نہیں بلکہ مسیحیت تبلیغ کے لیے آئے تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ جان ایلن شمالی جزیرے سینٹنل پر آباد جنگلی قبائل کو تبلیغ کرنے گئے تھے جس کے متعلق انہوں نے بھارتی حکام کو بھی آگاہ نہیں کیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اندامان کے شمالی حصّے میں واقع جزیرے سینٹنل پر ’وحشی‘ آباد ہیں جنہیں بھارتی حکومت کی جانب سے تحفظ حاصل ہے، سینٹنل کی آبادی محض 200 نفوس پر مشتمل ہے۔

بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ جان ایلن 15 نومبر کو اپنے مقامی دوست کی مدد سے مذکورہ جزیرے تک جانے کے لیے ایک ماہی گیر سے رابطہ کیا تھا اور جان ایلن کے دوست نے غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایک غوطہ خور بھی فراہم کیا تھا۔

بھارتی پولیس کے مطابق 16نومبر کو وہ جزیرے کی جانب سے روانہ ہوئے اور سینٹنل سے کچھ فاصلے پر کشتی کو روک کر ڈونگی (چھوٹی کشتی) میں جزیرے پر پہنچے، لیکن جب وہاں زخمی حالت میں واپس لوٹے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جان ایلن اگلے روز دوبارہ جزیزے پر گئے تاہم اس بار وہ واپس نہیں آئے اور ان کو جزیرے تک لے جانے والے ماہی گیر نے جنگی قبائلیوں کو ان کی لاش گھسیٹے ہوئے دیکھا تھا۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سیاح کے اہل خانہ نے جان ایلن کو قتل کرنے والے جنگلی قبائل کو معاف یہ کہتے ہوئے معاف کردیا ہے کہ جان ایلن خدا سے محبت کرتے تھے اور وہ ضرورت مندوں کی مدد کے لیے ہر وقت تیار رہتے تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سنہ 2006 میں غیر قانونی طور پر شکار کے لیے جانے والے 2 ماہی گیروں کو وحشیوں نے بے دردی سے قتل کردیا تھا جس کے بعد بھارتی حکام نے مذکورہ جزیرے کا سفر اختیار کرنے پر پابندی عائد کردی تھی۔

برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ بھارتی جزیرے اندامان کے شمال میں آباد وحشی گذشتہ 60 ہزار برس سے یہاں موجود ہے، جو باہر سے آنے والے افراد کو قتل کرتے دیتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -