اسلام آباد : امریکی صدرکے خصوصی ایلچی جان کیری نے وزیراعظم کی10بلین ٹری سونامی منصوبے کی تعریفیں کرتے ہوئے بلوچستان میں زلزلےسےجانی ومالی نقصان پر دکھ کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدرکے خصوصی ایلچی جان کیری نے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
جس میں سینیٹرجان کیری نے بلوچستان میں زلزلےسےجانی ومالی نقصان پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم کی10بلین ٹری سونامی منصوبے کی تعریفیں کیں۔
Great to connect again on call with @ClimateEnvoy today in the run up to @UNFCCC @COP26 – both #Pakistan and #USA cooperatively agree that this has to be the decade of #ClimateAction and is humanity’s last chance of averting the looming #ClimateCrisis pic.twitter.com/i2riPcY7ZM
— Malik Amin Aslam (@aminattock) October 8, 2021
جان کیری نےملک امین کاسی این این کودیاگیاانٹرویوسننےکےبعدفون کیا ، جان کیری کی موسمیاتی تبدیلی پرملک امین اسلم سےآدھاگھنٹہ تک گفتگو ہوئی۔
رابطے میں 10ارب درخت،موسمیات تبدیلی میں پاک امریکااشتراک کو آگے بڑھانے پراتفاق ہوا جبکہ گفتگو میں کہا گیا کہ موسمیاتی تبدیلی کے معاملے میں پاک امریکا10سالہ پلان ترتیب دیں۔
پاک امریکا جوائنٹ ورکنگ گروپ کی کارکردگی پربھی کھل کر گفتگو ہوئی ، جان کیری نے کہا کہ امریکا کلین انرجی اور نیچر بیسڈسلوشن میں پاکستان سے اشتراک کا خواہاں ہے، جوائنٹ ورکنگ گروپ کوقائم 3ماہ ہوگئے،نتیجہ خیزاقدامات اٹھائیں گے۔
ملک امین نے جوبائیڈن کی جانب سےموسمیاتی تبدیلی کافنڈز دگنا کرنےکاخیرمقدم کرتے ہوئے کہا موسمیاتی تبدیلی میں حقیقی تبدیل لانے میں سنجیدہ ہیں۔