واشنگٹن: امریکی قومی سلامتی کونسل کے مشیر جان کربی نے کہا ہے کہ اسرائیل کو غزہ میں شہریوں کی اموات پر تشویش سے آگاہ کر دیا گیا ہے، انھوں نے غزہ کے مُحلوں میں اسرائیلی فوج کے حملوں کے نقشے پر تنقید کی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ میں اموات پر امریکا نے اسرائیل سے اظہار تشویش کیا ہے، قومی سلامتی کے مشیر جان کربی نے اس حوالے سے بتایا کہ امریکا نے اسرائیل کو غزہ میں شہریوں کی اموات پر اپنی تشویش سے آگاہ کر دیا ہے۔
انھوں نے کہا ہم نے اسرائیل کو غزہ کے شہریوں کے خلاف فوجی کارروائی کے بارے میں خبردار کیا ہے، ان کا کہنا تھا ’’ہمیں تحفظات تھے اور ہم نے ان خدشات کا اظہار کر دیا ہے۔‘‘ اس سے قبل امریکی صدر جوبائیڈن نے بھی خبردار کیا تھا کہ غزہ پر اندھا دھند بمباری سے اسرائیل عالمی حمایت کھو رہا ہے۔
اسرائیل کے لیے 10 بلین ڈالرز امداد، برنی سینڈرز کا بائیڈن سے بڑا مطالبہ
ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق ترجمان جان کربی نے کہا کہ غزہ میں شہریوں کی ہلاکتوں کو روکنے کے لیے اسرائیل ڈیفنس فورس نے جو کچھ کیا ہے وہ بہت کم ہے، امریکا اسرائیل کی جگہ ہوتا تو بہت کچھ کرتا۔
جان کربی نے آئی ڈی ایف کے شائع کردہ نقشے پر بھی تنقید کی، جس میں شہریوں کو متنبہ کیا گیا تھا کہ وہ کن محلوں پر حملہ کرنے والے ہیں، تاکہ وہ وقت سے پہلے وہاں سے نکل سکیں۔ انھوں نے کہا دنیا کی جدید فوجیں ایسا نہیں کرتیں، امریکا بھی ایسا نہیں کرے گا،