جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

جانی ڈیپ نے ملٹی ملین ڈالر کی پیشکش ٹھکرادی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: معروف ہالی وڈ اداکار جانی ڈیپ نے ’پائریٹس آف دی کیریبین‘ میں ایک بار پھر کیپٹن جیک اسپیرو کا کردار ادا کرنے کے بدلے کئی ملین ڈالر کی پیشکش ٹھکرا دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اداکار نے عزت نفس کے بدلے ڈزنی کی کئی ملٹی ملین ڈالر کی پیشکش ٹھکرادی ہے،  جانی ڈیپ کی سابقہ اہلیہ ایمبر ہرڈ کی جانب سے ان پر گھریلو تشدد اور بدسلوکی کے الزامات پر ذرنی کمپنی نے کیپٹن جیک اسپیرو کے کردار کے لیے ان کی جگہ کسی اور اداکار کو کاسٹ کرنے کا ارادہ کرلیا تھا۔

لیکن اب جب کہ جانی ڈیپ، ایمبر ہرڈ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت گئے ہیں تو ڈزنی کمپنی نے ڈیپ کو ایک بار پھر ’پائریٹس آف دی کیریبین‘ میں کیپٹن جیک اسپیرو کے کردار کی پیشکش کی لیکن اداکار نے اس پیشکش کو ٹھکرادیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں