تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

امبر ہرڈ کیخلاف کیس جیتنے کی خوشی، جونی نے لاکھوں روپے اڑا دیے

ہالی وڈ کے معروف اداکار جانی ڈیپ نے سابق اہلیہ امبر ہرڈ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیتنے کا جشن منانے کے لیے لاکھوں روپے اڑا دیے۔

جانی ڈیپ کو اتوار کے روز انگلینڈ کے شہر برمنگھم کے ایک بھارتی ریسٹورنٹ میں موسیقار جیف بیک سمیت اپنے 20 دوستوں کے ہمراہ جشن مناتے دیکھا گیا۔

نیویارک پوسٹ کے مطابق جانی ڈیپ نے ریسٹورنٹ میں اپنے دوستوں کی دعوت پر 62 ہزار ڈالرز خرچ کیے جو پاکستان ایک کروڑ 25 لاکھ روپے کے قریب بنتے ہیں۔ مہمانوں کی ہندوستان پکوان سے تواضع کی گئی۔

مزید پڑھیں: امبر ہرڈ کو سعودی شخص نے شادی کی پیشکش کردی

وارانسی نامی ریسٹورنٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جانی ڈیپ اور جیف بیک کی کھانے پر میزبانی کرنے پر بے حد خوشی ہوئی۔

ریسٹورنٹ کے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے اداکار، موسیقار اور دوستوں کے جشن منانے کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا کہ اس وقت سب سے زیادہ موضوع بحث شخص نے گزشتہ رات ہمارے ساتھ کھانا کھایا۔

 خیال رہے کہ امبر ہرڈ کے سابق شوہر و اداکار جونی ڈیپ نے اداکارہ کے خلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ جیت لیا ہے۔

امبر ہرڈ اور جونی ڈیپ کے درمیان سنہ 2011 میں تعلقات استوار ہوئے تھے اور دونوں نے فروری 2015 میں شادی کی تھی۔ شادی کے 15 ماہ بعد امبر ہرڈ نے مئی 2016 میں جونی ڈیپ پر تشدد کے الزامات عائد کرتے ہوئے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا اور دونوں کے درمیان 2017 میں طلاق ہوگئی تھی۔

Comments

- Advertisement -