بالی ووڈ کے معروف اداکار جونی لیور نے پاکستانی اداکار عمران اشرف کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔
فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پاکستانی اداکار عمران اشرف نے بالی ووڈ اداکار جونی لیور کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے ساتھ ہی انہوں نے بالی ووڈ کامیڈین کی جانب سے تعریفی کلمات کو اپنے لیے سب سے بڑا ایوارڈ قرار دیا۔
View this post on Instagram
بھارتی اداکار جونی لیور نے اپنی مختصر ویڈیو میں عمران اشرف کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ آپ ڈرامے میں بہت اچھی اداکاری کرتے ہیں خاص آپ کا بھولا کردار مجھے بہت پسند ہے۔
جونی لیور نے عمران اشرف کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ نہ صرف اچھے اداکار بلکہ بہترین ٹی وی میزبان بھی ہیں، ہوسٹنگ مشکل ترین کام ہے، اسے بھی آپ خوش اصلوبی سے نبھا رہے ہیں۔
جونی لیور کا کہنا تھا کہ آپ اپنے شو میں شریک ہونے والے مہمانوں کا ٹیلنٹ بھی سامنے لا رہے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے مرحوم کمال سردار کے لیے بھی تعریفی کلمات کہے اور ان کی مغفرت کی دعائیں بھی کیں۔
بھارتی کامیڈین کی جانب سے عمران اشرف کی تعریفیں کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، شوبز شخصیات سمیت مداحوں نےبھی جونی لیور کو لیجنڈ قرار دیا اور ان کی تعریفیں کیں۔
ویڈیو شیئر کرتے ہوئے عمران اشرف نے لکھا کہ ’ یہ میرے لیے سب سے بڑا ایوارڈ ہے، آپ نے میرے کام کی اتنی تعریف کی ہے اب میں مزید محنت کروں گا‘۔