تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کرونا ویکسین کا استعمال محدود کردیا گیا، وجہ کیا بنی

واشنگٹن: امریکہ کے  فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن ادارے  (ایف ڈی اے) نے خون کے جماؤ کے خطرے کے پیش نظر جانسن اینڈ جانسن کی تیار کردہ کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کو محدود کردیا ہے۔

امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی(FDA) کی طرف سے جاری بیان کے مطابق دوا ساز کمپنی جانسن اینڈ جانسن (J&J) کی کرونا ویکسین کو 18 سال سے کم عمر افراد کو لگانے سے روک دیا گیا ہے، J&J ویکسین اب صرف 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کےان افراد کو لگائی جاسکے گی جن کے لیے دیگر ویکسین موزوں نہیں۔

انہوں نے کہا کہ جونسن اینڈ جونسن ان افراد کو بھی لگائی جاسکے گی جو صرف J&J کو ترجیح دیتے ہیں۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا کہنا ہے کہ جونسن اینڈ جونسن ویکسین لگوانے والے شہریوں میں ایک غیر معمولی اور خطرناک کوایگولیشن حالت کا خطرہ پایا گیا ہے۔

ایف ڈی اے نے اپنے بیان میں کہا کہ "J&J کی کووڈ ویکسین کا امریکہ اور دنیا میں کرونا کے خاتمہ میں اہم کردار ہے، تاہم موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے اس کے استعمال کو محدود کردیا ہے۔

Comments

- Advertisement -