تازہ ترین

ایک اور کمپنی نے ویکسین کے استعمال کیلئے اجازت مانگ لی

واشنگٹن : امریکی محکمہ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے جانسن اینڈ جانسن کی ایک خوراک والی کرونا ویکسین کو محفوظ اور وائرس کی روک تھام کیلئے موٗثر قرار دیتے ہوئے ہنگامی استعمال کی اجازت جلد دئیے جانے کا امکان ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کو دنیا بھر میں پہلے ہوئے سال بھر سے زیادہ ہوگیا ہے تاہم ویکیسن کا باقاعدہ آغاز ابھی تک نہیں ہوا، امریکا، روس اور برطامیہ سمیت متعدد ممالک نے ویکسین بنائی ہے تاہم ابھی کمل طور پر اس کے استعمال اجازت نہیں دی گئی ہے۔

امریکا فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹر کی جانب سے 26 فروری کو جانسن اینڈ جانسن کرونا ویکسین کی منظوری کا فیصلہ کیا جائے گا۔

جانسن اینڈ جانسن نے جنوری کے آخر میں ویکسین کے تیسرے مرحلے کے ٹرائل کے نتائج جاری کیے تھے، جن میں بتایا گیا تھا کہ یہ معتدل اور شدید بیماری کی روک تھام میں 66 فیصد تک مؤثر ثابت ہوئی، تاہم کمپنی کا کہنا تھا کہ شدید بیماری کے خلاف اس کی افادیت 85 فیصد تھی۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ ویکسین بغیر علامات والے کیسز کی روک تھام کے لیے بھی مؤثر ہے۔

ویکسین کے ٹرائل میں درجنوں افراد نے حصّہ لیا، جنہیں ویکسینیشن کے 14روز تک کوئی شکایت نہیں ہوئی اور کچھ افراد کو 28 روز گزرنے کے باوجود کرونا کی شکایت نہیں آئی۔

ٹرائل میں شامل 3 افراد کو ویکسین کے استعمال سے مضر صحت اثرات کا سامنا کرنا پڑا۔

ایف ڈی اے نے بتایا کہ سب سے عام مضر اثرات میں انجیکشن کے مقام پر تکلیف (48.6 فیصد)، سردرد (39 فیصد)، تھکاوٹ (38.2 فیصد) اور عضلات میں درد (33.2 فیصد) تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی حکام نے جانسن اینڈ جانسن کی تیار کردہ ویکسین دیگر ممالک کےلیے بھی مختص کیا ہے، جس کے بعد برطانیہ نے3 کروڑ اور یورپی یونین نے 40 کروڑ خواروں کو خرید لیا ہے۔

Comments

- Advertisement -