جمعہ, نومبر 8, 2024
اشتہار

ایک سال میں کس اداکار نے کتنی کمائی کی؟ فہرست سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاس اینجلس: امریکا کے کاروباری جریدے فوربز نے 1 سال کے دوران سب سے زیادہ کمانے والے اداروں کے ناموں کی فہرست جاری کردی۔

فوربز کی جانب سے جاری ہونے والی رینکنگ میں بتایا گیا ہے کہ سابق ریسلر اور ہالی ووڈ اداکار و پروڈیوسر ڈیوائن جانسن نے ایک بار پھر دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنےوالے اداکار کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

ریسلنگ کے رنگ میں دی راک کے نام سے مشہور ہونے والے امریکی اداکار نے یکم جون 2019 سے یکم جون 2020 تک فلموں میں کام کرنے اور دیگر پروجیکٹس کر کے 87.5 ملین ڈالرز کمائی۔

- Advertisement -

فوربز کی جانب سے دنیا میں سب سے زیادہ کمانے والے اداکاروں کی فہرست میں اداکار ریان رینولڈس دوسرے نمبر پر ہیں جن کی سالانہ کمائی 71.5 ملین ڈالرز ہے۔

مزید پڑھیں: ہالی ووڈ اداکار اور نامور ریسلر پاکستانیوں کے شکر گزار

امریکی جریدے کی روپرٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران اداکاروں کی کمائی کا بڑا ذریعہ نیٹ فلکس رہا۔ ڈیوائن جانسن کی ’ریڈ نوٹس‘ ، ’پروجیکٹ راک’ نے ریکارڈ توڑ کمائی کی۔

امریکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق اداکار و پروڈیوسر مارک واہلبرگ فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں جن کی سالانہ کمائی 58 ملین ڈالرز ہے۔ فوربز کی فہرست میں بالی وڈ اداکار اکشے کمار چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔ فوربز میگزین کی رپورٹ کے انہوں نے ایک سال کے دوران 48.5 ملین ڈالرز کمائی کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں