پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

شرم الشیخ میں گرین انیشیٹو کانفرنس کے اختتام کا مشترکہ اعلامیہ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز کی سرپرستی اور مصری صدر عبد الفتاح السیسی کی دعوت پر شرم الشیخ میں گرین انیشیٹو کانفرنس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری ہوا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق کانفرنس میں سربراہان نے ماحولیات کو نقصان پہنچانے والے عوامل کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کانفرنس کے شرکا نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ ماحولیاتی تحفظ کے لیے خطے میں 50 بلین درخت لگائے جائیں گے۔

مشترکہ اعلامیہ کے مطابق ایک علاقائی مرکز قائم کیا جائے گا جو ماحولیاتی تحفظ اور موسمی تغیرات پر نظر رکھےگا، جبکہ آبی حیات اور سمندری تحفظ کیلئے بھی اتفاق رائے ہوا ہے۔

سربراہان نے صاف و پاک توانائی کی فراہمی کے علاوہ دنیا بھر میں 750 افراد کو غذا فراہم کرنے کی بھی حامی بھر لی ہے۔

علاوہ ازیں کاربن کے اخراج میں کمی لانے پر بھی اتفاق ہواہے جس کے لیے 39 بلین ریال کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ غذا کی فراہمی اور کاربن کے اخراج کے لیے مختص بجٹ میں سے 15 فیصد سعودی عرب ادا کرے گا۔

کانفرنس نے افریقہ میں شجر کاری اور ماحولیات کے تحفظ کی اہمیت پر بھی زور دیا ہے۔

کا نفرنس کے اختتام میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا اور مشترکہ کوششوں کو جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں