اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

ریاض، سعودی اور امریکی بری افواج کی مشترکہ مشقیں جاری

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں سعودی اور امریکی بری افواج کی مشترکہ مشقیں جاری ہیں، شمالی علاقے میں شاہ خالد ملٹری سٹی میں مشقوں میں دونوں ملکوں کے دستے شامل ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے شمالی علاقے میں شاہ خالد ملٹری سٹی میں امریکا اور سعودی بری افواج کی مشترکہ مشقیں جاری ہیں، مشقوں کا مقصد دونوں افواج کی دفاعی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق مشقوں کا مقصد ایک دوسرے کی دفاعی صلاحیتوں سے استفادہ کرنا بھی شامل ہے۔

علاوہ ازیں سعودی فوج کے شمالی علاقوں میں ملٹری کمانڈر جنرل احمد الزہرانی نے مشقوں کا معائنہ کیا، ملٹری کمانڈر نے بغیر پائلٹ ڈرون سیل، مشقوں کے انتظ امی سیل، مشقوں کے کمانڈ سیل کا دورہ کیا۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب میں امریکی فوجیوں کی تعیناتی پر دونوں ممالک متفق

واضح رہے کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے امریکی فوج سعودی عرب بھیجنے کی اجازت دی تھی، ان کا کہنا تھا کہ امریکی فوج کا سعودی عرب میں خیرمقدم کریں گے۔

شاہ سلمان کا کہنا تھا کہ اس سے خطے کے استحکام اور مشترکہ مفادات کے دفاع کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے خلیجی ریاستوں کو درپیش سیکیورٹی خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے خطے کے تحفظ اور پائیدار امن کے لیے امریکی فوجیوں کی آمد اور تعیناتی کی اجازت دی۔

دوسری جانب پینٹاگون کا کہنا تھا کہ امریکا نے مشرق وسطیٰ میں ایران کے ساتھ امریکا کی بڑھتی کشیدگی کے بعد سعودی عرب میں فوجی اہلکاروں اور وسائل کی تعیناتی کی اجازت دے دی ہے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں