راولپنڈی : پاکستان اور سعودی عرب کی اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشقوں کے حوالے سے افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چراٹ میں منعقد ہونے والی افتتاحی تقریب میں پاکستان اور سعودی عرب کے اعلیٰ افسران موجود تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مشترکہ تربیتی فوجی مشقیں ’’البتار‘‘ 2ہفتے تک جاری رہیں گی، فوجی مشقوں میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ اور مشترکہ آپریشنز کے پہلو شامل ہیں۔
مذکورہ مشقوں میں انسداد دہشت گردی کے حوالے سے بھی مشقیں کی جائیں گی، افتتاحی تقریب میں دونوں ممالک کے اعلیٰ افسران نے بھی خطاب کیا۔