ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

تاریخی قانون سازی : پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 11 نومبر کو طلب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 11 نومبرکو صبح 11بجے طلب کرلیا گیا ، اس حوالے سے مشیربابر اعوان نے سمری صدر مملکت کو ارسال کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کااجلاس ہوا ، جس میں ملک کی سیاسی،معاشی اور امن و امان کی صورت حال پرغور کیا گیا۔

وفاقی کابینہ نے9نکاتی ایجنڈے پر غورکیا اور متعددنکات کی منظوری دے دی، کابینہ اجلاس میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی حکمت عملی پر بھی غور ہوا اور مشترکہ اجلاس بلائےجانےسے متعلق حتمی مشاورت کی گئی۔

- Advertisement -

جس کے بعد پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 11نومبر کو صبح 11بجے طلب کرلیا گیا ، مشیربابر اعوان نےمشترکہ اجلاس بلانےکی فوری ہدایات جاری کر دیں اور سمری صدر مملکت کو ارسال کر دی۔

مشیرپارلیمانی اموربابراعوان نے مشترکہ اجلاس میں ممکنہ قانون سازی پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا مشترکہ اجلاس میں تاریخی قانون سازی کیلئے جارہے ہیں۔

باہر اعوان کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات، لاریفارمز، الیکٹرانک ووٹنگ ، ادارہ جاتی اصلاحات، کلبوشن کیس سے متعلق قانون سازی ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں