جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس: انتخابات ترمیمی بل 2021 پیش کرنے کی تحریک منظور

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں انتخابات ترمیمی بل 2021پیش کرنے کی تحریک منظور کرلی گئی ، تحریک کے حق میں 221 اور مخالفت میں 203 ممبران نے ووٹ دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت مشترکہ پارلیمنٹ کا اجلاس ہوا ، جس میں بابر اعوان نے انتخابی اصلاحات کا ترمیمی بل 2021 ایوان میں پیش کیا۔

اپوزیشن اراکین کی طرف سے اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کیاگیا ، اسپیکر اسدقیصر نے عبدلقادر مندوخیل کو وارننگ دی کہ آپ حد میں رہیں ، یہ آپ کا طریقہ نہیں حد میں رہ کر بات کریں۔

- Advertisement -

اسدقیصر نے سارجنٹ ایٹ آرمڈ کو بلالیا اور عبدالقادرمندوخیل کو باہر نکالنے کی ہدایت کردی۔

انتخابات ترمیمی بل 2021پیش کرنے کی تحریک پر ایوان میں رائے شماری کی گئی ، جس کے بعد اسپیکراسدقیصر نے کہا جو لوگ بل کی تحریک کےحق میں ہیں وہ کھڑےہو جائیں اور بعد میں ایوان میں تحریک کی مخالفت کرنیوالوں کو کھڑے ہونے کی ہدایت کی گئی۔

آئینی وقانونی نکات پرحکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے رہے ، جس کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک پر ووٹنگ کا عمل شروع کرایا۔

ایوان میں انتخابات ترمیمی بل 2021پیش کرنے کی تحریک منظور کرلی گئی ، تحریک کے حق میں 221 اور مخالفت میں 203 ممبران نے ووٹ دیا۔

بابر اعوان کا کہنا تھا کہ جتنے ممبر موجود ہیں ان کی اکثریت فیصلہ کرے گی ، پارلیمنٹ میں موجود ایک ممبر کے ووٹ سے فیصلہ ہوگا، بہت بڑے بڑے اسپیکر آئے قانون سازی نہیں ہوسکی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں