تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

جوکر نے چند ہفتوں میں 1 ارب ڈالر کا ہندسہ عبور کرلیا

واشنگٹن : ہالی ووڈ کی جرائم پر مبنی ڈرامہ فلم جوکر نے ریلیز کے بعد اب تک 1 ارب ڈالرز سے زائد کماچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہدایت کار ٹوڈ فلپس کی 6 کروڑ ڈالرز کی لاگت سے تیار ہونے والی ہالی ووڈ تھرلر”جوکر” نے ریلیز کے بعد اب تک ایک ارب ڈالرز سے زائد کا بزنس کرلیا ہے جب کہ فلم اب تک سب سے زیادہ منافع بخش کامک بک فلم بننے سمیت رواں سال سب سے زیادہ کمانے والی 7 ویں بڑی فلم بھی بن گئی ہے۔

فلم کی کہانی

اس کی ماں اسے مسکرانے اور خوش رہنے کی تلقین کرتی ہے لیکن ایک دن گلی میں اس پر کچھ لڑکے حملہ کرتے ہیں اور یہ واقعہ اس کی زندگی کو ہمیشہ کے لئے بدل دیتا ہے اور وہ غلط راستہ اختیار کر لیتا ہے ۔

اس کے بعد پیش آنے والے واقعات لوگوں کو حیران و پریشان کر دیتے ہیں، بریڈلے کوپراورٹوڈ فلپسکی پروڈیوس کردہ اس سنسنی خیز فلم میں ہالی وڈ اداکار جوا کوائین فیونکس مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

اوکن فینکس کی جاندار اداکاری پر شائقین انہیں خوب سراہا رہے ہیں، جرائم سے بھرپور اس فلم کو 4 اکتوبر کو ریلیز کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -