اتوار, اکتوبر 6, 2024
اشتہار

’جولی ایل ایل بی 3‘ کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: کامیڈی سے بھرپور فلم ’جولی ایل ایل بی 3‘ کی ممکنہ ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی جس میں سُپر اسٹار اکشے کمار اور ارشد وارثی نظر آئیں گے۔

بھارتی میڈیا نے ذرائع کا حوالہ دے کر بتایا کہ ’جولی ایل ایل بی 3‘ کو 10 اپریل 2025 کو سینما گھروں میں نمائش کیلیے پیش کیا جائے گا تاہم اس تاریخ کا باضابطہ اعلان ہونا باقی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ فلم کو مذکورہ تاریخ پر ریلیز ہونا طے کیا گیا ہے اور توقع ہے کہ یہ پانچ روزہ طویل ویک اینڈ پر زبردست کمائی کرے گی۔

- Advertisement -

فلمساز ہمیشہ ہی فلم کو موسم گرما 2025 کے دوران ریلیز کیلیے اپنے فیصلے سے واضح تھے اور انہوں نے 10 اپریل 2025 کو ریلیز کی تاریخ کے طور پر طے کرنے میں زیادہ وقت نہیں لیا۔

فلم ہندو تہوار مہاویر جینتی کے موقع پر ریلیز ہوگی اور پھر پیر 14 اپریل کو بھی امبیڈکر جینتی کی تعطیل کا فائدہ اٹھائے گی۔ یہ 5 دن کی تعطیلات کا بہترین ہفتہ ہے جو فلم بینوں کیلیے بہترین رہے گا۔

کامیڈی فلم میں اکشے کمار اور ارشد وارثی کو عدالت کے اندر ایک دوسرے کے خلاف کھڑا دیکھا جائے گا۔

سبھاش کپور کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کو کیپ آف گڈ فلمز نے ڈزنی کے ساتھ مل کر پروڈیوس کیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ کورٹ روم کامیڈی کی پہلی قسط کا حصہ بننے والی امریتا راؤ بھی اس کا حصہ ہوں گی۔

2013 میں ریلیز ہونے والی ’جولی ایل ایل بی‘ میں بھارت کے بدحال عدالتی نظام کو ہلکے پھلکے طنزیہ انداز میں ناظرین کیلیے پیش کیا گیا تھا اور فلم سُپر ہٹ ثابت ہوئی تھی۔ اس میں ارشد وارثی کے علاوہ کوئی بھی اداکار کام کرنے کیلیے تیار نہیں تھا۔

سبھاش کپور اس فلم میں شاہ رخ خان کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے اور اداکار خود بھی فلم کو کرنے میں کافی دلچسپی رکھتے تھے۔ ان کی خواہش تھی کہ فلم میں پہلی بار وکیل کا کردار ادا کروں، مگر ’چنئی ایکسپریس‘ اور ’جب تک ہے جان‘ میں مصروف رہنے کی وجہ سے اس کا حصہ نہیں بن پائے۔

شروع میں تو کسی کو امید نہیں تھی کہ فلم بڑے پیمانے پر ہٹ ہوں گی۔ پہلی فلم کی کامیابی کے بعد اس کا دوسرا سیکوئل بنایا گیا جس میں اکشے کمار نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

فلم کے دوسرے سیکوئل نے تھوڑے عرصے میں 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا تھا اور باکس آفس پر دھوم مچا دی تھی۔ اب فلم کے تیسرے سیکوئل کی خبر سن کر لوگوں میں خوشی کی لہر دور گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں