اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

بیرسٹو نے شاہدآفریدی کا اہم ریکارڈ توڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

نیوزی لینڈ کے خلاف جارحانہ سنچری بنا کر ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کرنے والے انگلش بلے باز جونی بیرسٹو نے شاہد خان آفریدی کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔

ناٹنگھم ٹیسٹ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا جانے والا 299 رنز کا ہدف آخری روز 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا جس میں جونی بریسٹو نے برق رفتار 135 رنز کی اننگ کھیلی۔

147.8 کے اسٹرائیک ریٹ سے اسکور کرتے ہوئے بیرسٹو نے برق رفتار اننگز کھیلی جس میں 14 چوکے اور 7 چھکے شامل تھے۔ تیز رفتار اننگز میں بیئرسٹو نے کئی ریکارڈ توڑتے جن میں ایک شاہد آفریدی کا بھی شامل تھا۔

شاہد آفریدی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف برج ٹاؤن میں صرف 78 گیندوں میں سنچری اسکور کی جبکہ جونی بیرسٹو نے 77 گیندوں میں یہ سنگ میل عبور کرتے ہوئے ٹیسٹ میچ کی چوتھی اننگز میں دوسری تیز ترین سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں