راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جارڈن کے چیف آف اسٹاف نے ملاقات کی ہے.
پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آج جی ایچ کیو میں آرمی چیف سے میجر جنرل ناصر نے ملاقات کی، جس میں باہمی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی.
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دفاعی، سیکیورٹی تعاون کو مزید وسعت دینے پر گفتگو ہوئی. فوجی تعاون بالخصوص تربیت، انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پراتفاق کیا گیا.
مزید پڑھیں: ملک میں امن و استحکام شہدا اورغازیوں کی مرہون منت ہے، آرمی چیف
یاد رہے کہ 11 اپریل 2019 کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے تاجکستان کے وزیر دفاع جنرل شیر علی مرزو نے ملاقات کی، ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
خیال رہے کہ 10 اپریل 2019 کو شہیدوں، غازیوں کو اعزازات دینے کے لیے جی ایچ کیو میں تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا، اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مادر وطن کے دفاع کے لیے جان سے بڑھ کر کوئی قربانی نہیں ہے، ملک میں امن و استحکام شہدا اورغازیوں کی مرہون منت ہے۔