عمان: اردن کی شہزادی ایمان بنت عبداللّٰہ دوم کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اردن کے فرماں روا شاہ عبداللّٰہ الثانی کی بیٹی شہزادی ایمان بنت عبداللّٰہ دوم کے ہاں پہلی بچی کی پیدائش ہوئی ہے۔
اردنی میڈیا کے مطابق اتوار کے روز اردن کے شاہی خاندان میں ایک نیا رکن شامل ہوا، ہاشمی دربار نے اعلان کیا کہ شاہ عبداللہ اور ملکہ رانیہ کی بیٹی شہزادی ایمان نے ایک بچی کو جنم دیا ہے۔
شہزادی ایمان اور ان کے شوہر جمیل الیگزینڈر تھرمیوٹس کے ہاں ہونے والی ننھی شہزادی کا نام ’امینہ‘ رکھا گیا ہے، شاہی خاندان کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔
بچی کی پیدائش عقبہ کے شہزادہ ہاشم بن عبداللہ II اسپتال میں ہوئی ہے، ملکہ رانیہ نے انسٹاگرام پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’’میری پیاری ایمان اب ماں ہے۔ ہم اپنے خاندان کی نئی نعمت آمنہ سے مل کر شکر گزار اور بہت خوش ہیں۔ جمیل اور ایمان کو مبارک ہو، خدا آپ کو اور آپ کی ننھی بچی کو خوش رکھے۔‘‘
View this post on Instagram