جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

اردن کے شاہ عبداللہ 2 روزہ دورے کے بعد واپس وطن روانہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اردن کے شاہ عبداللہ 2 روزہ دورے کے بعد وطن روانہ ہوگئے۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے انہیں رخصت کیا۔ روانگی سے قبل شاہ عبد اللہ نے جے ایف 17 تھنڈر کا فلائی پاسٹ دیکھا۔

تفصیلات کے مطابق اردن کے شاہ عبداللہ 2 روزہ دورے کے بعد واپس وطن روانہ ہوگئے۔ اس موقع پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے انہیں نور خان ایئر بیس سے رخصت کیا۔

ایئر پورٹ پر شاہ عبداللہ کے سامنے جے ایف 17 تھنڈر کا فلائی پاسٹ بھی پیش کیا گیا۔

- Advertisement -

روانگی سے قبل شاہ عبداللہ اور صدر مملکت ممنون حسین کے درمیان ملاقات ہوئی تھی۔ ملاقات میں وزیر دفاع خرم دستگیر، سیکریٹری خارجہ اور دیگر اعلیٰ حکام موجود جبکہ شاہ عبداللہ کی معاونت اردن کے وزیر خارجہ کر رہے تھے۔

گزشتہ روز شاہ عبداللہ نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے بھی ملاقات کی تھی۔

ملاقات کے دوران امریکا کے بیت المقدس سے متعلق فیصلے کے بعد کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا جبکہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے معزز مہمان کو خطے میں امن و امان اور لائن آف کنٹرول کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے حوالے سے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ شاہ عبداللہ کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کو باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں