ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف فتح حاصل کرنے کے بعد انگلش کھلاڑیوں نے ٹرافی کے ہمراہ جشن منائی جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔
سوشل میڈیا پر انگلش کھلاڑیوں کے جشن کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں تمام کھلاڑیوں کو شیمپین جشن مناتے دیکھا جاسکتا ہے۔
تاہم شیمپین جشن سے قبل انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر ساتھی مسلمان کھلاڑی معین علی اور عادل رشید کو اشارہ کرتے ہیں جس کے بعد دونوں کرکٹر اس جشن سے علیحدہ ہوجاتے ہیں۔
This team ❤️
Checking Mo and Rashid are out the way before using champagne. pic.twitter.com/FxHF6OJX1w
— England's Barmy Army (@TheBarmyArmy) November 14, 2022
اس کے علاوہ فتح ٹیم نے ٹرافی کے ہمراہ کھلاڑیوں کو جشن مناتے ہوئے دیکھا گیا جبکہ کچھ کھلاڑیوں نے اہل خانہ کے ہمراہ تصاویریں بھی ببوائیں۔