پیر, جولائی 1, 2024
اشتہار

جوز بٹلر سیمی فائنل میں کس فیصلے پر مایوس ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے خلاف ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں شکست پر انگلش کپتان جوز بٹلر نے اپنے فیصلے پر مایوسی ظاہر کردی۔

انگلش کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ ہم میچ میں معین علی سے بولنگ کرواسکتے تھے، سیمی فائنل سے پہلے کافی سوچا کے چار فاسٹ بولرز کھلائیں یا نہیں، وہی پلیئرز سلیکٹ کیے جو ہمارے پاس تھے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کو ہرانے کے لیے بہترین کھیل پیش کرنا تھا، سیمی فائنل میں ہم نے اچھی کرکٹ نہیں کھیلی۔

- Advertisement -

علاوہ ازیں انگلینڈ کے بیٹر جوز بٹلر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 1000 رنز مکمل کرلیے۔

بٹلر نے بھارت کیخلاف ورلڈ کپ سیمی فائنل میں ٹورنامنٹ کے ہزار رنز مکمل کئے، انہوں نے اننگز کا 10 واں رن لے کر یہ سنگ میل عبور کیا۔

انگلش کرکٹر ورلڈ کپ میں 1000 رنز کرنے والے چوتھے کرکٹر ہیں ان کے علاوہ بھارت کے ویرات کوہلی نے 1216، روہت شرما نے 1211 اور جے وردھنے نے 1016 رنز بنائے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے  172 رنز کا ہدف کا دفاع  کرتے ہوئے انگلینڈ کو 68 رنز سے شکست دی۔

بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے،کپتان روہت شرما 57 رنز بناکر نمایاں رہے۔ انگلینڈ کی پوری ٹیم 16.4 اوورز میں 103 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں کل جنوبی افریقہ اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں