جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

انگلش پلیئر جوز بٹلر نے شاہ رخ کے احترام میں کیا رویہ اختیار کیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

انگلینڈ کے جارح مزاج بلے باز جوز بٹلر بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے احترام میں کھڑے ہوگئے، اداکار نے انھیں گلے لگالیا۔

کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف میچ میں انگلینڈ کے وائٹ بال ٹیم کے کپتان بٹلر نے جیسے ہی آخری گیند پروننگ شارٹ مارا تمام پلیئرز آکر ان کے گلے لگ گئے اور انھیں ہوا میں بھی اچھالا، تاہم بٹلر کی اصل جیت وہ تھی جب کے کے آر کے اونر بھی ان سے ملنے کے لیے پہنچ گئے۔

بالی ووڈ اداکار اور فرنچائز کے شریک مالک شاہ رخ خان نے اپنی ٹیم کی شکست کے بعد نہایت شائستہ رویہ اپنایا اور انھیں بٹلر کے لیے تالیاں بجاتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

- Advertisement -

میچ ختم ہونے کے بعد شاہ رخ خان گراؤنڈ میں آئے اور انھوں نے نہ صرف کولکتہ کے کھلاڑیوں بلکہ راجھستان کے پلیئرز کو بھی گلے لگایا۔

شاہ رخ نے بٹلر کو زمین پر بیٹھے دیکھا تو وہ ان کی طرف چل پڑے۔ پلیئر آف دی میچ کنگ خان کا استقبال کرنے کے لیے کھڑے ہوگئے تاہم شاہ رخ نے کرکٹر کو بیٹھے رہنے کا اشارہ کیا اور انھیں گلے لگالیا۔

واضح رہے کہ جوز بٹلرنے آئی پی ایل میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو آخری گیند پر فتح دلائی تھی۔ وہ 60 گیندوں پر 107 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں