جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

کراچی سے تعلق رکھنے والے جوزف کوٹس کارڈینل بن گئے

اشتہار

حیرت انگیز

روم: پوپ فرانسس نے دنیا بھر سے منتخب شدہ آرچ بیشپس کو کارڈینلز کا عہدہ تفویض کردیا جن میں کراچی سے تعلق رکھنے والے آرچ بشپ جوزف کوٹس بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پوپ فرانسس نے گزشتہ ماہ دنیا بھر کے 14 گرجا گھروں میں موجود بشپس کو کارڈیلنز مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا جن کو اعزاز دینے کی تقریب ویٹی کن سٹی میں ہوئی۔

ٹاپ کونسل کی مٹینگ میں پاکستان، عراق، مڈغاسکر اور جاپان سمیت دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے منتخب کردہ بیشپس کو کارڈینلز کے عہدے پر ترقی دی گئی۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: کراچی کے پادری اہم عہدے کے لیے مقرر، پوپ فرانسس کا اعلان

کراچی سے تعلق رکھنے والے جوزف کوٹس پوپ فرانسس کی جانب سے کارڈینل کا اعزاز پانے والے پاکستان کی تاریخ کے دوسرے مسیحی پیشوا ہیں، ااس سے قبل جوزف کورڈیرو کارڈینل رہ چکے ہیں۔

جوزف کوٹس عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد روم کے مرکزی گرجا گھر گئے جہاں انہوں نے عصر حاضر کے شہدا کے حوالے سے منسوب لائبریری میں پیپلزپارٹی کے سابق رہنما اور پاکستانی وزیر شہباز بھٹی کی انجیل پیش کی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں