آسٹریلوی فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ نے سابق کرکٹر مچل جانسن کی آئی پی ایل تنقید پر خاموشی توڑ دی۔
لارڈز میں ڈبلیو ٹی سی فائنل میں جنوبی افریقا کے ہاتھوں آسٹریلیا کی شکست کے بعد سابق فاسٹ بولر مچل جانسن نے آئی پی ایل 2025 میں رائل چیلنجرز بنگلورو میں شامل ہونے پر ہیزل ووڈ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا جو کہ فائنل سے ایک ہفتہ قبل اختتام پذیر ہوا۔
ہیزل ووڈ ڈبلیو ٹی سی فائنل میں صرف دو وکٹیں حاصل کرسکے تھے۔
مچل جانس نے کہا تھا کہ ہم نے حالیہ برسوں میں ہیزل ووڈ کی فٹنس کے بارے میں خدشات دیکھے ہیں اور ان کی نیشنل ڈیوٹی کے لیے آنے میں تاخیر اور آئی پی ایل کو ترجیح دینے پر تحفظات ہیں۔
جواب میں ہیزل ووڈ نے کہا کہ آئی پی ایل میں بولنگ کی اچھی تیاری ہوئی، ٹریننگ میں اس طرح کی بولنگ کرنا میرے لیے مشکل تھا۔
ہیزل ووڈ نے وضاحت کی کہ اس وقت آسٹریلیا میں مسلسل بارش کی وجہ سے ٹریننگ کرنے کے لیے حالات سازگار نہیں تھے۔