تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

اسد طور معاملہ، آئی ایس آئی کی تفتیش میں‌ تعاون کی یقین دہانی

اسلام آباد: انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) نے صحافی و وی لاگر اسد طور کیس کی تفتیش میں اپنے تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد میں مقیم صحافی اسد طور پر اُن کے گھر میں‌ ہونے والے تشدد کے معاملے پر وزارت اطلاعات اور آئی ایس آئی کے درمیان رابطہ ہوا۔

انٹرسروسز انٹیلی جنس ایجنسی نے صحافی اسد طور پر ہونے والے مبینہ تشدد سے اظہار لاتعلقی کیا اور کیس کی تفیش میں اپنے تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔

وزارتِ اطلاعات کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اسد طور پر ہونے والے حملے کے الزامات ظاہرکرتے ہیں کہ سازش کےتحت آئی ایس آئی کو نشانہ بنایاجا رہا ہے جبکہ آئی ایس آئی سمجھتی ہے کہ سی سی ٹی وی میں ملزمان کی شکلیں واضح دیکھی جاسکتی ہیں تو پھر کیس کی تفتیش کو آگے بڑھانا چاہیے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ  ’ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جانی چاہیے، اس ضمن میں آئی ایس آئی تفتیشی اداروں سے مکمل تعاون کرے گی‘۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ’وزارت اطلاعات اس معاملے پر اسلام آباد پولیس کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے، امیدہے ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے‘۔

وزارتِ اطلاعات نے اس بات پر زور دیا کہ ’ثبوت کے بغیر اداروں پر الزامات عائد کرنے کی روش کو ختم ہونا چاہیے، اس طرح کی منفی روایات اداروں کے خلاف سازش کا حصہ ہیں، حملے اور اداروں کو بدنام کرنے والے اصل کردار جلد بے نقاب ہوں گے‘۔

وفاقی وزیر داخلہ کا بیان

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ’بعض لوگ اسدطور معاملے  میں بلاو جہ حساس اداروں کو ملوث کرناچاہتے ہیں، صحافی کے معاملے پر ہمیں اہم ترین ویڈیو شواہد ملے ہیں،  اسلام آبادپولیس اورایف آئی اے کے ساتھ مل کر معاملے کی تحقیقات کریں گے‘۔ 

شیخ رشید احمد نے کہا کہ ’واقعےمیں جوبھی ملوث ہوا، اسے کیفرکردار تک پہنچائیں گے‘۔

Comments

- Advertisement -
عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔