کراچی :سینئر صحافی اطہرمتین قتل کیس میں عینی شاہدین نےملزم کوشناخت کرلیا، عینی شاہدین نےملزم کوڈمی ملزمان کے درمیان شناخت کیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سٹی کورٹ میں سینئر صحافی اطہرمتین قتل کیس کی سماعت ہوئی ، جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کی عدالت میں گرفتارملزم اشرف کی شناخت پریڈ کرائی گئی۔
شناخت پریڈ کے دوران مقدمے کے3 عینی شاہدین نےملزم کوشناخت کرلیا ، پولیس نے شناخت پریڈ میں ملزم کے ہمراہ 10 ڈمی ملزمان کوپیش کیا تھا اور تینوں عینی شاہدین نےملزم کوڈمی ملزمان کے درمیان شناخت کیا۔
عدالت نے کہا کہ شناخت پریڈ کے بعد 164کےبیانات کی درخواست غیرموثرہوگئی ہے ، جس پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم اشرف سینیئر صحافی اطہرمتین کے قتل میں ملوث ہے۔
تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزم کاساتھی انورقمبرشہدادکوٹ میں پولیس مقابلےمیں ماراجاچکا ہے جبکہ ملزم نےدوران تفتیش سیکڑوں وارداتوں کااعتراف کیا ہے۔
گواہان کے مجسٹریٹ کے روبروبیان کی درخواست عدالت نے نمٹا دی۔