پشاور : خیبرپختونخوا کے صحافی فخرالدین سید کورونا سے انتقال کر گئے، کےپی حکومت نے صحافی سید فخر الدین کے اہلخانہ کو 10لاکھ روپے دینے کااعلان کردیا۔
مشیراطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا خیبرپختونخواکے صحافی فخرالدین سید کورونا سے انتقال کر گئے ، کےپی حکومت صحافی سید فخر الدین کےاہلخانہ کیلئے10لاکھ روپے کااعلان کرتی ہے۔
مشیراطلاعات کےپی کا کہنا تھا کہ کوروناکیخلاف جنگ میں کےپی حکومت صحافی برادری کیساتھ کھڑی ہے ، کوروناکیخلاف لڑنےوالے صحافیوں، ریلیف اور سیکیورٹی اداروں کو سلام پیش کرتاہوں۔
اجمل وزیر نے کہا کہ کل خود بازاروں کا دورہ کیا، کاروباری مسائل کاادراک ہے ، کاروباری حضرات سے اپیل ہے کہ ایس اوپیز کا خیال رکھیں، کورونا کی وبا بےاحتیاطی کی وجہ سے پھیل رہی ہے ، کاروبارسمیت ہرسطح پر احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد بہت ضروری ہے، ایس اوپیز پر عمل درآمد ہوگا تو حکومت نرمی کی طرف جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی وباپھیلنے سے ہونیوالے نقصانات سب کےسامنے ہیں، کےپی میں اسوقت کورونا سے31فیصد لوگ صحت یاب ہوگئے ہیں، صوبےمیں550سےزائد وینٹی لیٹرز کورونا مریضوں کیلئے مختص ہیں۔
مشیراطلاعات کےپی نے کہا ہم خودگراؤنڈ پر چیزوں کو چیک کرتےاور مانیٹر کررہےہیں ، وزیراعلیٰ محمودخان خود بھی صورتحال کو مانیٹر کررہےہیں، تمام وسائل کا رخ عوام کی فلاح و بہبودکی طرف موڑ دیا ہے۔
خیال رہےفخرالدین سید کا شمار پشاور کے سینئر رپورٹرز میں ہوتا تھا، انھیں گزشتہ دس دن سے بخار اور سینے میں شدید تکلیف تھی، حالت تشویشناک ہونے پر ان کو اسپتال داخل کرایا گیا جہاں ان کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آیا، پلازمہ کے ذریعے جان بچانے کی کوشش کی گئی تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔