پیر, مارچ 31, 2025
اشتہار

کراچی کی عدالت نے صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت مسترد کردی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کی مقامی عدالت نے سینئر صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی شرقی یسری اشفاق  نے پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سناتے ہوئے درخواست ضمانت مسترد کر دی۔

دریں اثنا فرحان ملک کو جیل بھیجنے کے بجائے دوسرے کیس میں گرفتار کرنے کے معاملے میں ڈائریکٹر ایف آئی اے عدالت میں پیش ہوگئے۔

گذشتہ روز عدالت نے صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، فرحان ملک کے وکیل معیز جعفری کا کہنا ہے کہ وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کریں گے۔

عدالت نے سوال کیا کہ یہ بتایا جائے کہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی کس نےکی؟ فرحان ملک کو جیل منتقل کرنے کے بجائے دوسرے مقدمے میں گرفتار کیوں کیا گیا؟

بعد ازاں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے فرحان ملک کی دوسرے کیس میں گرفتاری کے معاملے پر ڈائریکٹر ایف آئی اے کو 15 دن میں انکوائری کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ فرحان ملک نامور صحافی، ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم رفتار کے بانی ہیں، ایف آئی اے سائبر کرائم کراچی نے فرحان ملک کو 20 مارچ کو گرفتار کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں